ساہیوال، تیز رفتار رکشہ نہر لوئر باری دو آب میں گر نے سے دو بچیاں ڈوب کرجاں بحق

تین عورتوں اوررکشہ درائیور سمیت 6کو بچا لیا گیا ،لاشوں کی تلاش شروع

منگل 8 ستمبر 2015 20:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) نواحی چک 64/5.Lکے قریب نہر لوئر باری دو آب میں سپیڈ بریکر پر جمپ لگنے سے تیز رفتار رکشہ جا گرا 8افراد ڈوب گئے جن میں سے 2بچیاں ڈوب کر ہلاک رکشہ ڈرائیور اور تین عورتوں سمیت 6افراد کو بچا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ دیوامل نور شاہ سے ایک رکشہ چنگ چی نمبر 708/SLLمیں ایک ہی خاندان کے 8افراد چک 77/5.Rایک رشتہ دار کی فوتگی پر گئے اور منگل کو جب دو پہر 12بجے رکشہ میں واپس آرہے تھے اور رکشہ ڈرائیور محمد حنیف رکشہ کو تیز رفتاری سے نہر کے کنارے بھگا رہا تھا کہ چک 64/5.Lکے قریب سپیڈ بریکر پر جمپ لگا اور رکشہ بے قابو ہو کر نہر میں گر گیا جس سے 8افراد ڈوب گئے جن میں سے غلام حیدر،فرمان،رکشہ ڈرائیور محمد حنیف اور 3عورتوں کو دیہاتیوں نے چھلانگیں لگا کر بچا لیا جبکہ دو بچیاں غلام حیدر کی چار سالہ بیٹی طوبیٰ اور فر قان کی دو سالہ بیٹی حبیبہ ڈوب گئیں جن کی لا شیں ابھی تک نہیں مل سکیں ریسکیو 1122کی ٹیم نے مو قع پر پہنچ کر بچیوں کی لاشوں کی تلاش شروع کر دی ہے پولیس یوسف والہ نے مو قع پر پہنچ کر اس حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں