ساہیوال، گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر بوڑھی عورت ،2لڑ کیوں نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

پیر 7 ستمبر 2015 17:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) یہاں نواح میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر ایک بوڑھی عورت اور دو نوان لڑ کیوں نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا چک 39/12.Lکے مختار احمد کی 50سالہ بیوی سکینہ کا اپنی بہو سے جھگڑا رہتا تھا لیکن اس کا خاوند اور بیٹا بہو کی طرف داری کر تے تھے جس پر گزشتہ روز دونوں میں جھگڑا ہوا تو باپ بیٹے نے الٹا سکینہ کو زمیندار قرار دیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر سکینہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں اور بے ہوش ہو گئی جسے ہسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی چک 157/9.Lمیں ساس بہو کی جنگ میں دلبرداشتہ ہو کر منصب کی بیوی 22سالہ زبیدہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

کوٹ کادم علی شاہ میں اجمل کی 18سالہ بیٹی فائزہ نے اس کی منگنی کے تنازعہ پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں