ساہیوال ،ٹریفک حادثات میں 3افراد ہلاک

پیر 7 ستمبر 2015 17:45

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 3افراد ہلاک پہلا حادثہ ساہیوال عارفوالہ روڈ پر اڈہ شبیل کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بائیسکل سوار محمد یوسف 70سالہ کے نتیجہ میں محمد یوسف شدید زخمی ہو گیا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

چک 165/9.Lکے قریب اور چک 169/9.Lکے قریب دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں ظفر اقبال 50سالہ اور محمد حنیف 40سالہ شدید زخمی ہوگئے جن کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہویال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں