ساہیوال،مضر صحت وغیر معیاری ناقص گوشت کی فروخت پر تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج‘ دو ملزمان گرفتار، تیسرا فرار

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) مضر صحت وغیر معیاری ناقص گوشت کی فروخت پر تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج‘ دو ملزمان گرفتار تیسرا فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک افسران کو ساہیوال کے گردونواح میں مضر صحت ‘غیر معیاری و ناقص گوشت کی فروخت کی اطلاع ملی جس پر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے 184/9-Lمیں ریڈ کرکے فقیر حسین کو گرفتارکرکے مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔ 3/10-Lمیں ویٹر نری آفیسر ڈاکٹر سیف اﷲ نے مجاہد کو گرفتارکرلیا اور 120/9-Lمیں میٹ انسپکٹر ڈاکٹر محمد یوسف نے عدیل ارشد کو مضر صحت گوشت فروخت کرتے ہو ئے پکڑ لیا ۔ ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں