ساہیوال،پولیس پارٹی پر حملہ کرنیوالے تین نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج

ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) پولیس پارٹی پر حملہ کرنیوالے تین نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات سب انسپکٹر تھانہ یوسف والا نور صمد سرکاری گاڑی میں اختر نامی ڈاکو کو ملتان سے ساہیوال لارہاتھا کہ ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب تین نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے نور صمند کو زخمی کرنے کے بعد اختر کو پولیس سے چھڑا لیا اور کار میں لیکر فرارہو گئے جس پر ہڑپہ پولیس نے سب انسپکٹر نور صمدکی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ایک اور مقدمہ تینوں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ بہادرشاہ میں درج ہوا ہے ایف آئی آر کے مطابق تینوں نامعلوم ملزمان نے قطب شہانہ کے مقام پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور ملزمان کی فائرنگ سے اخترنامی ڈاکو بھی ہلاک ہوا ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی سرکاری رائفل بھی برآمد ہو ئی ۔ پولیس تھانہ بہادرشاہ نے دفعہ302ت پ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں