ساہیوال، بہن کو طلاق دینے کی رنجش پر بھائیوں نے سابق بہنوئی کو گو لیاں مار کر ہلاک کر دیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 18:12

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) نواحی چک 25ٹکڑا میں بہن کو طلاق دینے کی رنجش پر تین بھائیوں نے سابق بہنوئی محمد منشاء کو ْپستولوں سے گو لیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد اشرف کی ہمشیرہ کو محمد منشاء نے عرصہ 8سال قبل طلاق دے دی تھی کہ فریقین کی طرف سے ایک دوسرے کو طعنے دئیے جانے کا سلسلہ جاری تھا محمد منشاء کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ محمد اشرف ،جعفر اور اﷲ دتہ تینوں بھائی اسلحہ سے مسلح ہو کر آگئے اور فا ئرنگ کر کے محمد منشاء کو ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس ہڑپہ نے مقدمہ 302/34ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ایک ملزم محمد اشرف کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں