سنٹرل جیل ساہیوال میں پاکپتن کے سزائے موت کے قیدی صادق کو کل پھانسی دی جائیگی

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:36

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سنٹرل جیل ساہیوال میں کل 5ستمبر بروز ہفتہ کو صبح 4.30بجے پاکپتن کے سزائے موت کے قیدی محمد صادق کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ملزم صادق نے 13مئی 1999کو پاکپتن کی ایک بستی میں زمین کے تنازعہ پر محمد عباس کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج پاکپتن نے 19دسمبر 2000کو صادق پر قتل کا جرم ثابت ہونے کی بناء پر پھانسی کا حکم بھی دیا ہائیکورٹ نے 20اپریل 2006میں مجرم کی سزا کنفرم کر دی اور مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی سپریم کورٹ نے 7اکتوبر 2009کو مجرم کی سزاکے خلاف اپیل مسترد کر دی اور 17 agst 2015کو صدر پاکستان نے مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی جس کے بعد ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے 5ستمبر کی تاریخ صبح 4.30بجے پھانسی کیلئے مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

جس پر مجرم کی سزا پر عمل درآمد کے لئے عدالت میں بلیک وارنٹ بھی جاری کر دیا مجرم کے ورثاء کی آخری ملاقات جیل حکام نے آج کروائی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں