ساہیوال،بیو پاری کو ڈا کو ؤں نے تشدد کر کے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ لی

پولیس کے رویہ پر دیہاتیوں نے نور شاہ ساہیوال روڈ بلاک کر دی

جمعرات 3 ستمبر 2015 18:37

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) نواحی چک 50جی ڈی کے قریب تین ڈاکوؤں نے ایک بیو پاری محمد شریف کو تشدد کر کے بے ہوش کر دیا ،موٹر سائیکل اور 55ہزار رو پے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس کے رویہ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک ،ٹریفک جام ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات گیارہ بجے نور شاہ ساہیوال روڈ پر چک 50جی ڈی کے قریب تین ڈا کوؤ ں نے محمد شریف کو روک کر موٹر سائیکل اور نقدی پستول دکھا کر لوٹنے لگے تو محمد شریف نے شور مچا دیا جس پر ڈا کوؤں نے محمد شریف کے سر میں پستول کے بٹ مار بے ہوش کر دیا موٹر سائیکل ،نقدی 55ہزار رو پے چھین کر فرار ہو گئے جب محمد شریف کے ورثاء تھانہ نور شاہ گئے تو پولیس نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا جس پر دیہاتیوں نے رات نور شاہ فیصل آباد روڈ 50جی ڈی چوک میں ٹائروں کو آگ لگا کرروڈ بلاک کر دی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جس کے بعد پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر انصاف کی یقین دہانی کرائی تو ٹریفک کھول کر احتجا ج دیہاتیوں نے ختم کر دیا محمد شریف زخمی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال داخل کرا دیا ہے پولیس نے موقع پر وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈا کوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں