ساہیوال،ٹریفک حادثات میں طالب علم اور پانچ سالہ بچہ جاں بحق ،دو شدید زخمی

جمعرات 3 ستمبر 2015 18:37

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) آج یہاں نواح میں ٹریفک حادثات میں گو رنمنٹ وکیشنل کالج کا طالب علم محمد اکمل اور پانچ سالہ بچہ محمد رمضان جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پہلا حادثہ نور شاہ ساہیوال روڈ پر اڈہ شبیل کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار ڈالہ گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں طالب علم محمد اکمل جاں بحق اور اسکا باپ خوشی محمد شدید زخمی ہو گیا دو نوں ساہیوال سے قصبہ نور شاہ واپس جا رہے تھے کہ تیز رفتار ڈالہ سے موٹر سائیکل کی ٹکر ہو گئی ۔

دوسرا حادثہ ہڑپہ اسٹیشن نائی والا بنگلہ روڈ چک 9/185ایل کے قریب ہوا یہاں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا نے کے نتیجہ میں پانچ سالہ محمد رمضان جاں بحق اور اس کا باپ نذیر احمد شدید زخمی ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں