ساہیوال، منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے ،پانچ منشیا ت فروش گرفتار، چرس اورشراب برآمد

بدھ 2 ستمبر 2015 19:43

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے پانچ منشیا ت فروشوں سے2710گرام چرس ‘ 24لیٹرشراب معہ چالوبھٹی برآمد۔ تین ملزمان گرفتار‘دوفرار۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 90/9-Lمیں لیاقت علی کے قبضہ سے 1250گرام اورظفراقبال سے 1150گرام چرس برآمدکرلی جبکہ دونوں ملزمان فرارہوگئے۔ پولیس نے نورشاہ میں شیر علی سے چارلیٹر شراب ‘52/5-Lمیں عارف سے 310 گرام چرس اور53/5-L سے اقبال سے 20لیٹرشراب معہ چالوبھٹی برآمد کرکے ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں