جماعت اسلامی ساہیوال نے پٹرولیم مصنوعات میں صرف 3روپے کی کمی کو مسترد کردیا

بدھ 2 ستمبر 2015 19:43

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) جماعت اسلامی ساہیوال کے راہنما اے ڈی چوہدری نے حکومت کی طر ف سے پٹرولیم مصنوعات میں صرف 3روپے کی کمی کو ناکافی قرار دیتے ہو ئے مسترد کردیاہے اور کہاکہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں انتہائی کمی ہو گئی ہے لیکن حکومت نے اس تناسب سے قیمتیں کم نہ کرکے غریب لوگوں کے ساتھ ظلم کیاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے حکمرانوں نے عام انتخابات کے موقع پر بجلی وگیس بحران اور مہنگائی کو ختم کرنے کے دعوے کئے تھے لیکن نہ تو بجلی وگیس بحران ختم ہوا اور نہ ہی مہنگائی کنٹرول کی گئی بلکہ الٹا مہنگائی کرکے غریب لوگوں کو زندہ در گور کردیاہے۔ بجلی کی قیمتیں امیرآدمی کے بس سے بھی باہر ہورہی ہیں جبکہ غریب صرف بجلی کا بل دیکر فاقوں پر مجبور ہورہاہے۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کم از کم 10 روپے کم کی جائیں تاکہ غریب لوگوں کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں