حکومت تاجروں سے مذاکرات کیلئے واضح پالیسی اپنائے ، مطالبات پورے کیے جائیں،سہیل انجم انصاری

منگل 1 ستمبر 2015 22:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرحاجی سہیل انجم انصاری نے کہا ہے کہ آئے روز کی ہڑتالوں سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے،حکومت تاجروں سے مذاکرات کیلئے کوئی واضح پالیسی اپنائے اورتاجروں کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں ۔وہ منگل اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے 9ستمبر کو ملک گیر ہڑتا ل کی کال سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ملکی معیشت کو پہلے بہت سے بحرانوں کا سامنا ہے ۔حکومت کو تاجروں کے جائز مطالبات منظو ر کرلینے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس کے خلاف نہیں لیکن تاجروں کی رائے کا احترام کیا جائے ۔انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے جلد کوئی لائحہ عمل تیار کیا جائے اور تاجر برادری کو اعتماد میں لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں