رواں سال ساہیوال 85افراد قتل ،ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی 11افراد موت کی نیند سلا دئے گئے

ڈکیتی ،مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ 2606اشتہاری اور۱218عدالتی مفرور بھی گرفتار

منگل 1 ستمبر 2015 18:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) ضلع ساہیوال میں رواں سال کے پہلے 8ماہ میں چھ ہزار 75مقدمات درج کئے گئے 85افراد کو قتل کر دیا گیا اور قتل کے 78مقدمات درج کئے گئے ڈکیتی کی وارداتوں میں 11افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا قتل اور ڈکیتی کے 11مقدمات درج کئے گئے جبکہ 20پولیس مقابلے ہوئے 27سرکاری اہلکاروں پر حملے ہوئے جن کے مقدمات درج ہوئے ۔

63افراد کو اغواء کر لیا گیا 223لڑکیوں کے اغواء کی وارداتیں ہوئیں جبکہ 54لڑ کیوں کی زبردستی آبرو ریزی کی گئی اور ڈکیتی کی 357وارداتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک حادثات میں پینتالیس افراد ہلاک اور 155شدید زخمی ہوئے اور پولیس نے 58مقدات درج کئے مویشی چوری کی دو سو بائیس وارداتیں ہوئیں عام چوری کی 387وارداتیں ہوئیں موٹر سائیکل چوری کی 145وارداتیں ہوئیں اور کار چوری کی بھی وارداتیں ہوئیں ۔

رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران ہلاکتوں اور مویشی چوری کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا پولیس نے 2606اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا جن میں 453سنگین قتل،ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں کے اشتہاری مجرم بھی شامل ہیں ۔پولیس نے 218عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کر لیا جن میں 24سنگین قتل اور ڈکیتی کے مقدمات کے عدالتی مفرور تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں