ساہیوال، واپڈا ملازم بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق

منگل 1 ستمبر 2015 18:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) مشن چوک ساہیوال میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے واپڈا کا عارضی ملازم اعجاز احمد ہلاک ہو گیا واقعات کے مطابق مشن چوک ساہیوال میں بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا جسے واپڈا اہلکاروں کی ایک ٹیم درست کر رہی تھی کہ عارضی ملازم ٹرانسفارمر پر چڑھ کر کام کر رہا تھا کہ اس دوران اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور وہ پول کے پلیٹ فارم سے نیچے گر گیا اور گر تے ہی دم توڑ گیا متوفی بوریو الا کا رہا ئشی تھا اور ڈیلی ویجز پر واپڈا میں کام کر رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں