سینٹرل جیل ساہیوال میں چیچہ وطنی کے محمد اشرف کو پھانسی دے دی گئی

منگل 1 ستمبر 2015 18:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے ایک قیدی محمد اشرف کمبوہ کو پھانسی دے دی گئی جبکہ دیپالپور کے مقصود احمد سہو کی پھانسی کی سزا ٹل گئی تفصیلات کے مطابق 1994میں بابو ٹاؤن چیچہ وطنی میں بچوں کی لڑائی جھگڑا کے تنا زعہ پر شہزاد فرید کو محمد اشرف کمبوہ نے قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل سیشن چیچہ وطنی عبد الطیف چو ہدری نے محمد اشرف کو جرم ثابت ہونے پر 2001میں موت کی سزا کا حکم سنایا تھا جس کے بعد ہائی کورٹ ،سپریم کورٹ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں اور 30جولائی کو صدر پاکستان نے رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔

15جولائی کو صدر پاکستان نے مجرم کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی تھی اور سیشن جج ساہیوال نے یکم ستمبر کو صبح 4ساڑھے چار بجے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کا بلیک وارنٹ جاری کیا تھا جس پر مجرم کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ سزائے موت کے مجرم قیدی مقصود احمد سہو کی پھانسی عین وقت پر ٹل گئی کیونکہ مجرم کو مقتول کے باپ بشیر احمد نے معاف کر دیا ۔

(جاری ہے)

مجرم مقصود احمد نے 2001میں دیپالپور شہر میں دیرینہ دشمنی پر محمد امیرکو گولی مار کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور مشتاق احمد نے 2003میں جرم ثابت ہونے پر مقصود احمد سہو کو سزائے موت کا حکم سنایا جس کے بعد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے سزا کے خلاف مجرم کی اپیلیں مسترد کر دیں اور سیشن جج اوکاڑہ نے یکم ستمبر پھانسی کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن مقتول کے باپ بشیر احمد کی طرف سے عین مو قع پر معافی دینے کے سبب پھانسی ٹل گئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں