بہاولپور اور ساہیوال میں سزائے موت کے دو مجرموں کوپھانسی دیدی گئی ،ایک مجرم کی پھانسی موخر

منگل 1 ستمبر 2015 11:22

ساہیوال / بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء ) ملک بھر کی جیلوں میں قتل میں ملوث مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے،بہاولپور اور ساہیوال میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جبکہ ایک مجرم کی پھانسی کو موخر کردیا گیا۔منگل کو بہاولپور سینٹرل جیل میں چیچہ وطنی کے رہائشی مجرم محمد جمعہ کو صبح ساڑھے چار بجے پھانسی دیدی گئی ہے مجرم نے 2000 میں شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

ادھر ساہیوال سینٹرل جیل بھی میں قتل کے مجرم اشرف کو پھانسی دی گئی۔مجرم اشرف نے 1994 میں چیچہ وطنی میں تلخ کلامی پر شہزاد نامی محلے دار کو قتل کردیا تھا۔جبکہ صلح نامہ ہونے پر مجرم مقصود علی کی پھانسی موخر کردی کی گئی ہے تمام مجرموں کے اہل خانہ سے آخری ملاقات بھی کر وادی گئی تھی اس موقع پرجیلوں کیاطراف سیکیورٹی کیانتظامات بھی سخت کئے گئے تھے۔جیل انتطامیہ کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کے بعد مجرموں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں