ساہیوال ڈویژن میں پولیس کا کریک ڈاؤن پولیس مقابلہ چار ڈاکو ہلاک اغواء برائے تاوان کے چھ ملزم گرفتار چالیس کلو چرس اور نوکلو افیون برآمد آر پی او کا انکشاف 55پولیس افسران اور جوانوں کو پونے تین لاکھ رو پے کے نقد انعامات اور اسناد تقسیم کر دی گئیں

پیر 31 اگست 2015 17:38

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال غلام محمود ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران ساہیوال ریجن میں چار ڈاکوؤں کو پولیس مقابلوں کے دوران ہلاک کر دیا اور تین ڈاکوؤں کو مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا انہوں نے آج یہاں ایک بریفنگ میں بتایا کہ پولیس نے چک 187/9.L,5/11.

(جاری ہے)

L,منگو موڑ اور رینالہ خرد شہر کے قریب یوسف والہ،ہڑ پہ ،ملکہ ہانس اور رینالہ خرد پولیس نے فرار کی کو شش کو ناکام بناتے ہوئے چاروں ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا اور تھانہ صدر چیچہ وطنی میں پولیس مقابلے کے بعد تین ڈاکو زخمی حالت میں پکڑ لئے انہوں نے بتایا کہ پولیس فرید ٹاؤن نے اغواء برائے تاوان کے چھ ملزموں کو گرفتار کر کے چار سالہ بچی بازیاب کرا لی اور ملزموں کی بچی کے ورثاء سے تاوان کی رقم 25لاکھ روپے میں سے ساڑھے اٹھارہ لاکھ روپے کی رقم بر آمد کر لی پولیس تھانہ غلہ منڈی اور پولیس قبولہ نے دو اندھے قتلوں کا سراغ لگا کر چار ملزموں کو گرفتار کر لیا پولیس تھانہ احمد یار نے دوران گشت ایک کار سے چالیس کلو چرس،نو کلو افیون بر امد کر لی اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا آر پی او نے آج ایک تقریب میں اس آپریشن کی کامیابی میں شامل 55پولیس افسروں اور جوانوں کو پونے تین لاکھ روپے نقدی کے انعامات اور اعلیٰ کار کردگی کے 55سر ٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں