بابا فرید پارک سے تیس سالہ نشئی کی نعش بر آمد

پیر 31 اگست 2015 17:36

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) بابا فرید پارک طارق بن زیاد کالونی ساہیوال سے ایک 30سالہ نا معلوم نوجوان کی نعش پولیس فتح شیر نے بر آمد کر لی پولیس کے زرائع کے مطابق متوفی کے ورثاء کا سراغ مل گیا جس پر متوفی کی شناخت محمد نعیم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ نشہ کا عادی تھا اور زائد مقدار میں نشہ لینے سے ہلاک ہو گیا پولیس فتح شیر نے نعش ورثاء کے سپرد کر دی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں