ڈی سی او ساہیوال نے غیر قانونی گیس فلنگ، پتنگ بازی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی

ہفتہ 29 اگست 2015 14:59

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن آفیسر آصف اقبال چوہدری نے ضلع میں جاری غیر قانونی گیس فلنگ اور پتنگ بازی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا ۔اس پابندی کے تحت ضلع بھر کی حدود میں غیر قانونی گیس فلنگ اور پتنگ بازی کی سختی سے ممانعت ہو گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے ایک اور حکمنانے کے تحت بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام ایل ایل بی پارٹ 1 ، 2 اور 3 کے امتحانات کے موقع پر نقل کے رحجانات کو روکنے کیلئے تمام امتحانی سنٹرز پر بھی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت امتحانی سنٹرز کے ارد گرد 5 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے اور امتحانی ہال یا کمرے میں کسی قسم کا امدادی سامان لے جانے پر پابندی ہو گی ۔اس حکمنامے کا اطلاق امتحانات کے خاتمے تک رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں