ساہیوال،ڈا کہ کی چار وا رداتوں میں تین لاکھ ایک ہزار رو پے کی نقدی لوٹ لی گئی

جمعہ 28 اگست 2015 21:26

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) یہاں نواح میں ڈا کہ کی چار وا رداتوں میں تین لاکھ ایک ہزار رو پے کی نقدی لوٹ لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پہلی واردات چک 9/90ایل میں علی شاہد ایک مو ٹر سائیکل سوار سے ہوئی یہاں علی شاہد سے دو ڈ اکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی 8ہزار رو پے چھین لی اور فرار پو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری واردات ساہیوال قطب شہانہ روڈ پر فرید ٹا ؤن کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ہوئی یہاں محمد عاصم سے چار ڈا کو ؤں نے موٹر سائیکل ،نقدی 45ہزار 200رو پے اور مو بائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔

تیسری واردات جواد ٹا ؤن میں ہوئی یہاں فقیر محمد جب اپنے بیٹے اویس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر واپس بینک مشن چوک سے رقم نکلوا کر آرہا تھا تو دو ڈا کوؤں نے پستول دکھاکر نقدی 25ہزار رو پے چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔چوتھی واردات میں محلہ راجپورہ کے شاہد جمیل کو دو لاکھ 92ہزار رو پے کی نقدی سے محروم کر دیا ۔پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں