مسلم لیگ (ن) عوامی عدالت سے پہلے سے زیادہ ووٹ لیکر کامیاب ہو گی،عمران ادریس

جمعہ 28 اگست 2015 18:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عمران ادریس چوہدری نے کہاہے کہ عوامی عدالت سے بڑی کوئی عدالت نہیں ہے مسلم لیگ نے کی قیادت نے عدالت عالیہ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے ضمنی انتخابات میں عوامی عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن حیرت اس بات کی ہے کہ پی ٹی آئی اب ضمنی اور بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کر رہی ہے اور اسی الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے جسکے تحت صوبہ کے پی کے میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کروائے ہیں ۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انشاء اﷲ مسلم لیگ ن عوامی عدالت میں پیش ہو کر پہلے سے زیادہ ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ عوام انتشاری سیاست سے تنگ آچکے ہیں اوروہ تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کی سیاست چاہتے ہیں اورملک میں تعمیر وترقی کی مثبت سیاسی گرمیوں اور عوام کی فلاح و بہودکے منصوبوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو عملی اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے جوانوں نے بے شمار قربانیاں دیکر ملک کو محفوظ اورمستحکم کیا پوری قوم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ملک کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں