ملاوٹ شدہ دودھ سپلا ئی کر نے والوں کیخلاف کا رروائی قابل تعریف ہے،صوبا ئی سیکرٹری خوراک ڈاکٹر پر ویز احمد خان

جمعہ 28 اگست 2015 18:56

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء )صوبا ئی سیکرٹری خوراک ڈاکٹر پر ویز احمد خان نے ملاوٹ شدہ دودھ سپلا ئی کر نے والوں کیخلاف بھر پور کا رروائی پر ساہیوال ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر ز کی کا رکردگی کو بیحد سراہا ہے اور انہیں دوسرے افسران کیلئے مشعل راہ قرار دیا ہے ۔ جمعہ کو کمشنر آفس میں ریو نیو افسران سے خطا ب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ لا ہور میں مصنوعی دودھ کی 80 فیصد سپلائی مضافاتی اضلاع سے ہو تی ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہا ئی مضر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصو صی طور پر اسسٹنٹ کمشنر دیپا لپور امتیاز احمد کچھی اور اسسٹنٹ کمشنر رینا لہ خور د شفقت رضا کی کا رکردگی کو سراہا اور انہیں محکمہ خوراک کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلا ن کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف مضر صحت اشیاء کی فروخت خصو صاً مصنوعی دودھ کی سپلا ئی روکنے کیخلاف کا رروائی کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں اور بہت جلد وزیر اعلیٰ ان افسران سے ملاقات کر کے ذاتی طور پر انکی کا رکردگی کو سراہیں گے ۔انہوں نے جعلی اشیاء صرف کیخلاف مہم کو زیادہ مو ثر طریقے سے جا ری رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں