ساہیوال،قادر آباد کول پاور پرا جیکٹ کے سیکیورٹی آفیسرکی ہلاکت کی وزیر اعظم اور وزارت داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 26 اگست 2015 19:04

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء ) قادر آباد کول پاور پرا جیکٹ کے سیکیورٹی آفیسر غلام محمد شاہین ڈی ایس پی کی گو لی لگنے سے ہلاکت کے معاملہ کی وزیر اعظم نواز شریف نے بھی رپورٹ طلب کر لی اور آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ کو اس معاملہ پر گہری نظر رکھ شفاف انکوائری کے بعد رپورٹ مانگ لی ہے چونکہ پاکستان میں چین کے تعاون سے قادر آباد کول پاور پرا جیکٹ پر 320میگا واٹ بجلی کو منصو بہ زیر تعمیر ہے اور چین انجینئروں کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں ابتدائی تفتیش میں ایک کانسٹیبل ارسلان کو سو تے پا کر ڈی ایس پی نے رپورٹ کیا جس پر دیگر تمام ملازمین نے انا ء کا مسئلہ بنا لیا اور سیکیورٹی آفیسر غلام محمد شاہین کو مجبور کر کے پولیس رپٹ میں ہیرا پھیری ملازمین نے کی اور ڈی ایس پی کو بلیک میل بھی کیا جاتا رہا ان پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کہیں ڈی ایس پی کی موت کسی سازش کا نتیجہ تو نہیں ہے دریں اثناء رشوت کے الزام میں گرفتار اے ایس آئی محمد ایوب کی مبینہ خود کشی کے بعد پولیس کا پوسٹ مارٹم نہ کیا کئی خدشارت کو جنم دے رہا ہے کیو نکہ متوفی نے گرفتاری کے وقت انٹی کرپشن ٹیم کی موجودگی میں 8لاکھ رو پے بڑے اعلیٰ آفیسروں کے نام پر رشوت لینے کو بھی تسلیم کیاتھا اس لئے آئی جی پنجاب نے اے ایس آئی محمد ایوب کی موت کی رپورٹ مانگ لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں