ساہیوال: ڈی ایس پی اور اے ایس آئی نے خود کو گولیاں مار کر خود کشی کر لی

منگل 25 اگست 2015 13:34

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)ساہیوال میں دو مختلف واقعات میں کول پاور پراجیکٹ پر تعینات ڈی ایس پی اور رشوت کے الزام میں گرفتار اے ایس آئی نے تھانے میں خود کو گولیاں مار کر خود کشی کر لی۔ تفصیلا ت کے مطا بق کول پاور پراجیکٹ پر بطور سکیورٹی انچارج تعینات ڈی ایس پی غلام محمد شاہین نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

ان کے بھائی شہزاد کے مطابق وہ زیادہ ڈیوٹی اور چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھے۔ ڈی ایس پی نے رات گئے کول پاور پراجیکٹ پر ہی تعینات سکیورٹی گارڈ کی رائفل سے خود کو پیٹ میں گولی مار کر اپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا جبکہ تھانہ فرید ٹاون میں تعینات اے ایس آئی محمد ایوب خان نے رات کو پسٹل سے اپنی کنپٹی میں گولی مار خود کشی کر لی۔ اے ایس آئی محمد ایوب 10ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار تھا۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں