ساہیوال ،ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں ،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دوافراد کوزخمی کر دیا

پیر 24 اگست 2015 22:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں ‘نامعلوم ملزمان موبائل فون اورنقدی چھین کر فرار ‘مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دوافراد کوزخمی کردیا ‘نامعلوم ڈاکو فرار۔ ڈکیتی کی واردات مشن روڈ پر گرلز کالج کے قریب ہوئی یہاں کرنسی کا کاروبار کرنے والا اکبر نامی شخص سائیکل پر جارہا تھا کہ دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیااور نقدی اور پرائز بانڈکل مالیتی تقریباً 2لاکھ روپے چھین لئے مزاحمت پر ملزمان نے 2گولیاں مار کرشدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔

زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر اس کی حالت قدرے تسلی بخش ہے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ دوسری واردات بیرون بس اسٹینڈ کے قریب ہوئی یہاں مظفر گڑھ کارہائشی ریاض بس سے اتر کرجارہاتھا کہ تین نامعلوم ملزمان نے اسے لوٹنا چاہا مزاحمت پر خنجرمارکر اسے زخمی کرکے فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

تیسری واردات 99/6-Rمیں ہوئی یہاں راؤ فقیر رات کے وقت مہمان چھوڑنے سے ہڑپہ سے کار پر ساہیوال شہر آرہا تھا کہ راستے میں 5نامعلوم مسلح ملزمان نے روک لیا اور نقدی وموبائل فون کل مالیتی 38ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

چوری کی واردات سبزی منڈی چرچ روڈ پر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے سبزی لینے کے لئے آنے والے محمداعجاز کی موٹرسائیکل نمبری 1076/SLM مالیتی بیس ہزارروپے چرالی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں