ساہیوال ،نامعلوم موٹرسائیکل سوار کا راہ چلتی خاتون پر تیز دھار آلے سے حملہ،خاتون شدیدزخمی، ملزم فرار

اتوار 23 اگست 2015 17:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) ساہیوال کے علاقے فرید ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کا راہ چلتی خاتون پر تیز دھار آلے سے حملہ،خاتون شدیدزخمی، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو ساہیوال کے علاقے فرید ٹاؤن میں 38سالہ زاہدہ نامی خاتون جو کہ اکیلی سیر کر کے واپس اپنے گھر جا رہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے راہ چلتی خاتون پر تیز دھار آلہ (چھری)سے حملہ کر کے چھرا خاتون کی کمر کے نیچے گھونپ دیا جس کی وجہ سے خاتون شدیدزخمی ہو گئی اور ملزم واردات کرنے کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

زخمی خاتون کو پہلے کئی گھنٹوں تک پرائیویٹ ہسپتال میں رکھا گیا جبکہ اس کے بعد اسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں