ساہیوال، بس رکشہ سے ٹکرا گئی، تین افرادجاں بحق ،چار زخمی

اتوار 23 اگست 2015 15:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) عارف والا روڈ پر اڈہ شہرین والا موڑ پر بس موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئی ،تین جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ رکشہ میں سوار افراد اوکاڑہ سے مزار پر سلام کرنے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاع کے مطابق اوکاڑہ سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ساہیوال کے قصبہ کمیر میں حضرت محمد پناہ کے مزار پر حاضری کیلئے جارہے تھے کہ راستہ میں مخالف سمت سے آنے والی ایک تیز رفتار بس موٹر سائیکل رکشہ پر چڑھ گئی مرنے والوں میں دس سالہ لرکا عبدالرحمن‘ چالیس سالہ عاشق‘ ایک نامعلوم شامل ہے جبکہ زخمیوں میں رمضان‘ عرفان‘ عمران‘ ادریس بی بی شامل ہیں زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال میں داخل کرادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں