ساہیوال،بلدیاتی انتخابات نہ کرا کر عوام کو حقوق سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھا جاسکتا ، شہباز اعوان

ہفتہ 22 اگست 2015 18:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء ) پبلک ڈیموکریٹک فورم کے جنرل سیکرٹری شہباز اعوان نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات نہ کرا کر عوام کو اُن کے جمہوری حقوق سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھا جاسکتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقامی حکومتوں کے انتخابات صرف ڈکٹیٹروں کے دور میں ہوئے ہیں جب عوامی حکومتوں کا دعویٰ کرنے والے مقامی حکومتوں کے انتخابات نہیں کرو رہے ہیں ۔

وہ ساہیوال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔اُنہوں نے کہا بلدیاتی ادارے جمہوریت کی اکائی ہیں اوراس اکائی کی بنیاد پر جمہوریت کی عمارت استوار ہو سکتی ہے ۔عوام کو ان اداروں کی وساطت سے جو جمہوری حقوق حاصل ہیں یہ اُسی وقت اُن کو صحیح معنوں میں حاصل ہو سکتے ہیں جب ان اداروں کے باقاعدگی کے ساتھ انتخابات کروائے جائیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ان اداروں کو جو حقوق متعین کئے گئے ہیں اُن کے مطابق یونین کونسل،تحصیل کونسل اور پھر ڈسٹرکٹ کونسل جمہوریت کی بنیاد ہے اور وہاں پر عوامی نمائندے عوام سے منتخب ہو کر آتے ہیں اور وہ عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں اس لئے عوام کے مسائل کو گراس روٹ لیول پر حل کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کرتے ہیں ۔

اُنہوں نے بتایا کہ پبلک ڈیموکریٹک کا قیام صرف بلدیاتی اداروں کے بروقت انتخابات کے لئے فضاء ہموارکرنا ہے ۔اس موقع پر پی ٹی آئی ساہیوال کے راہنماء میان نواید اسلم نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اُن کی جماعت نے خبیر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کروادئیے ہیں لیکن پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی ہے ۔ جب کہ بلدیاتی انتخابات سے ہی صحیح معنوں میں جمہوریت بحال ہو گی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں