ساہیوال میں آتشگیر مواد پھٹنے سے دھماکہ، ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق، 3سالہ شدید زخمی

جمعہ 21 اگست 2015 19:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) ساہیوال کے علاقے چک 11-12Lمیں آتشگیر مواد پھٹنے دھماکہ سے ڈیڑھ سالہ بچہ عبداﷲ جاں بحق جبکہ 3سالہ بچہ بلال شدید زخمی ہو گیا،اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے، تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ابتدائی اطلاع میں بتایا گیا کہ ساہیوال کے علاقے چک 11-12Lکے رہائشی طالب حسین کے ڈیرے پر بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک زیر زمین آتش گیر مادہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے ڈیڑھ سالہ بچہ عبداﷲ جاں بحق ہو گیا اور قریب کی کھیلتا ہوا3سالہ بچہ بلال شدید زخمی ہو گیا،زخمی بچے کو فوری طور پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے دوران اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے جہاں پر تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں