ساہیوال،گیسٹرو سے تین مریض جاں بحق، درجنوں اسپتال میں داخل ،8کی حالت نازک

جمعہ 21 اگست 2015 17:46

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) یہاں نواح میں گیسٹروں کے مرض سے تین افراد جاں بحق درجنوں کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جن میں آٹھ کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

بر کت ٹا ؤن میں بشیر احمد کی 8سالہ بیٹی سویرا ،گنج شکر کالونی ساہیوال کے محمد اسلم کی تین یوم کی بیٹی نور فاطمہ جبکہ پاکپتن سے ریفر ہو کر آنے والی محمد انور کی 25سالہ بیوی طاہرہ بھی ساہیوال اسپتال کی ایمر جنسی میں گیسٹروسے دم توڑ گئی گیسٹروں کی مرض دن بدن زور پکڑ رہی ہے اور درجنوں کو اسپتال داخل کر دیا گیا ہے جن میں 8کی حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں