` ساہیوال،کسان راج پاکستان کا 8ستمبر سے احتجاجی مظاہرہوں کا اعلان `

بدھ 19 اگست 2015 19:15

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء ) کسان راج پاکستان کے چئیر مین محمد ارسلان خاں خاکوانی نے آج یہاں کسان راج پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لئے ضلع ساہیوال میں 8ستمبر تک احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے اور اجلاس نے مطالبہ کیا کہ واپڈا بجلی کے ٹیوب ویلوں کے فکسڈ ریٹ سسٹم نافذ کیا جائے شو گر ملز مالکان سے کسا نوں کی واجبات دلائے جائیں مزارعین کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں زرعی مشینری پر 17فیصد سیلز ٹیکس ختم کئے جائیں کسا نوں کی ادائیگی پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے کھاد پر سب سڈی دی جائے کسا نوں کی زرعی اجناس کی خریداری سر کاری سطح پر کی جائے اگر حکو مت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 8ستمبر کو گیمبر جس کے بعد نور شاہ ،بہادر شاہ اور دوسرے علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کریں گے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکو مت پر عائد ہو گئی اجلاس سے سعید احمد رندھاوا ،مراد بخش چوہدری ضلعی چئیر مین اور عہدیداروں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں