ساہیوال ،میڈیکل کالج کا ٹرانسفارمر جل جا نے پر طلباء و طالبات کا حتجاجی مظاہرہ ،واپڈا حکام نے دو گھنٹے بعد ٹرانسفارمر تبدیل کر دیا

منگل 18 اگست 2015 22:38

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) ساہیوال میڈیکل کالج کے طلباء اور طالبات نے میڈیکل کالج ہوسٹل کا ٹرانسفارمر جل جا نے کے سبب ڈویژنل پبلک سکول و کالج پر روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا کے ذمہ دار آفیسروں کے خلاف نعرے بازی کی ٹرانسفارمر جل جا نے کے سبب میڈیکل کالج کے طلباء اور طالبات ہوسٹلوں میں پینے اور نہا نے کا پانی ختم ہو جا نے کے سبب طلباء اور طالبات کو سخت پریشانی کا سامنا کر نا پڑا اس مظاہرہ کی قیادت ساہیوال میڈیکل کالج طلباء و طالبات کے تر جمان ڈا کٹر محمد عاطف نے کی واپڈا حکام نے فوری ٹرا نسفارمر تبدیل کر نے کی یقین دہانی کر ائی تو مظاہرین نے ٹریفک بحال کر دی واپڈا حکام نے دو گھنٹے کے بعد ٹرا نسفارمر تبدیل کر کے بجلی کی سپلائی بحال کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں