ساہیوال،خاندان کے تین افراد کا نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر قتل ،مجرم کو سنٹرل جیل ساہیوال میں پھانسی دیدی گئی

منگل 18 اگست 2015 22:36

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں آج صبح سزائے موت کے قیدی تین افراد کے قاتل عبدالقیوم کو پھانسی دے دی گئی ،مجرم نے بہن ،بھانجی اور بھابی کو نشہ کے لئے پیسے نہ دینے پر 15جنوری 1999کو قتل کر دیا تھا جس پر پولیس صدر چیچہ وطنی نے مقدمہ درج کر کے مجرم کو گرفتار کر لیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال نے 5جون 2001کو عبدالقیوم کو جرم ثابت ہو نے پر تین مر تبہ پھا نسی کی سزا کا حکم سنا یا تھا ہا ئی کورٹ ملتان بنچ نے یکم اپریل 2005کو پھا نسی کی سزا کے خلاف مجرم کی اپیل مسترد کر دی تھی اور سیشن کورٹ کے فیصلہ کی توثیق کر دی ،سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26اکتوبر 2007کو مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی تین جو لائی 2015کو صدر پاکستان نے مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی مجرم نے چک 11/11ایل میں 15جنوری کو بہن سکینہ ،بھانجی یا سمین اور بھابی کنیزاں کو نشہ کے لئے پیسے دینے سے انکار کر دیا تھا اور باپ سردار محمد نے اسے عاق کر دیا تھا مجرم نے پھانسی سے قبل جوڈیشنل مجسٹریٹ سول جج زاہد فرید کو اپنی وصیت میں اپنی تمام جائیداد اور زمین بھا نجے محمد یٰسین کو دینے کی ہدایت کی اور ورثاء سے مغفرت کی دعاء کی اپیل بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں