دریا ئے راوی میں نہا تے ہو ئے طالب علم ڈوب کر جاں بحق ،چار گھنٹے بعد غوطہ خو روں نے لاش دریا سے نکال لی

پیر 17 اگست 2015 18:36

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء)دریا ئے راوی میں نہا تے ہو ئے آڑ تلہ کے قریب ایک طالب علم حنان چوہدری ڈوب کر جاں بحق ،چار گھنٹے بعد غوطہ خو روں نے لاش دریا سے نکال لی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چک 94/6Rکے ایک کا شتکار کا بیٹا حنان چوہدری جو بی ٹیک کا طالب علم ہے اپنے دوستوں کے ہمراہ دریا ئے راوی پر گئے جہاں چار دو ست دریا میں نہا نے لگے حنان چوہدری گہر ے پانی میں جا نے سے غوطہ خا تے ہو ئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا غوطہ خوروں نے چار گھنٹے کی جدو جہد کے بعد دریا سے لا ش برآمد کر لی جو بعد ازاں پولیس نے ورثاء کے سپرد کر دی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں