ساہیوال ‘نہر میں نہاتے 30لاکھ مالیت کی 13 قیمتی بھینسیں ڈوب کر ہلاک

پیر 17 اگست 2015 16:58

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) ساہیوال میں نہر 9 ایل میں 30لاکھ مالیت کی 13 قیمتی بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق 88/9ایل کے رہائشی محمد آصف نامی شخص کی 18 بھینسیں نہر میں نہا رہی تھیں کہ نہر کا کنارا سیمٹڈ ہونے کے باعث باہر نہیں نکل پائیں اور پاکپتن چوک پل کے نیچے پھنس کر رہ گئیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث 13 بھینسیں ہلاک جبکہ 3 کو ریسکیو 1122 نے نہر سے نکال لیا جنہیں مالک نے فوری ذبح کر لیا، مرنے والی بھینسوں کی مالیتی 30لاکھ کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں