ساہیوال‘ آندھی کے باعث مکان کی چھت پر گندم سے بھرا ہوا ڈرم گرنے سے چھت گر گئی‘ایک عورت جاں بحق ‘دوسری زخمی

ہفتہ 15 اگست 2015 18:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) چیچہ وطنی بلاک 5 گھنٹہ گھر کے نزدیک آندھی کے باعث مکان کی چھت پر گندم سے بھرا ہوا ڈرم گرنے سے چھت گر گئی، جس کے نتیجہ میں ایک عورت جاں بحق ، ایک شدید زخمی ہو گئی جو کہ حادثہ کے وقت کمرے کے اندر موجود تھیں، ریسکیو کے عملہ نے موقع پر جا کر کاموں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ساہیوال میں بارش آندھی کی وجہ سے بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں