ساہیوال، ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پا نے میں ناکامی پر 4تھانوں کے ایس ایچ او ز لائن حاضر

جمعرات 13 اگست 2015 18:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال نے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پا نے میں ناکامی پر 4تھانوں کے ایس ایچ او ز لائن حاضر کر دئیے ہیں اور نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تھانہ فتح شیر کے ایس ایچ او آصف وٹو کو لائن حا ضرکر کے ہڑپہ چوکی انچارج ظہور احمد پراچہ کو ایس ایچ او فتح شیر لگا دیا ہے ،تھانہ یوسف والا کے محمد اشرف کو ایس ایچ او ڈیرہ رحیم ،ساجد بخاری کو ایس ایچ او نور شاہ اور ماجد اشفاق کو ایس ایچ او بہادر شاہ لگا دیا ہے بہادر شاہ کے ایس ایچ او ثناء اﷲ ،نور شاہ کے سجاد ڈو گو اور ڈیرہ رحیم کے ایس ایچ او جواد افضل کو لائن حاضر کر دیا ہے محکمانہ غفلت کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں