ساہیوال میں زہریلا دودھ پینے سے ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق

ش

بدھ 12 اگست 2015 20:06

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) ساہیوال کے علاقے حیات آباد میں زہریلا دودھ پینے سے ماں اور اس کی دو کمسن بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ساہیوال کے علاقے حیات آباد میں چک نمبر 9-184ایل کے نمبردار ارشاد بھولا کی بیوی آسیہ گھر پر اکیلی تھی کہ دودھ والا برتن کھلا رہ گیا اور اس میں چھپکلی گر گئی، وہ دودھ اس نے خود بھی پیا اور اپنی بیٹیوں دو سالہ دعا اور تین سالہ حلیمہ کو بھی پلا دیا، دودھ پیسے کے بعد تینوں بے ہوش ہو گئیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں