ساہیوال، زہر خورانی سے ماں اور دو بچیاں جاں بحق ،قتل یا اتفاقی حادثہ

بدھ 12 اگست 2015 17:39

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء ) زہر خورانی سے ماں اور دو بچیاں جاں بحق ،قتل یا اتفاقی حادثہ ،پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق چک 9/184ایل کے محمد اشرف نے چک 11/8ایل کی ایک لڑکی آسیہ سے پانچ سال قبل لو میرج کی اور حیات آباد میں دو نوں میاں بیوی رہنے لگے آج صبح محمد اشرف کی بیوی آسیہ اسکی دو بچیاں عمائلہ 2 1/2سالہ اور صباء 1 1/2سالہ مرہ پائی گئیں ۔

(جاری ہے)

محمد اشرف نے اہل محلہ کو بتایا کہ اسکی بیوی اور بچیاں رات کو دودھ میں چھپکلی گر نے سے دودھ زہر یلہ ہو گیا اور زہریلہ دودھ پینے کے سبب تینوں جاں بحق ہو گئیں جس کے بعد محمد اشرف لاشوں کو اپنے چک لے جا کر دفن کر نے لگا تو پولیس موقع پرپہنچ گئی پولیس کو مقتولہ آسیہ کے ورثاء نے سازش سے قتل کر نے کی اطلاع دی جس پر پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک یہ معمہ حل نہیں ہو سکا کہ ماں اور اس کی بچیوں کی موت اتفاقی حادثہ ہے یا کہ قتل سازش کے ذریعے کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں