ساہیوال، موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر کے نتیجہ میں افضال جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے

بدھ 12 اگست 2015 17:37

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء ) ہڑپہ بائی پاس ساہوال ملتان روڈ پر موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر کے نتیجہ میں افضال جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں محمد یٰسین کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر محمد افضال اور اس کے دو ساتھی چک 9/133ایل جا رہے تھے کہ موڑ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے تینوں کو روند ڈالا جن میں محمد افضال موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا محمد یٰسین اور حبیب کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں