ساہیوال، دو مسافر لڑکیوں کو اغواء کر کے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس کا مقدمات درج کر نے سے انکار

ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر سات با اثر افراد کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 7 اگست 2015 20:45

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء ) یہاں نواح میں سرور چوک بہادر شاہ سے دو مسافر لڑکیوں کو اغواء کر کے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس کا مقدمات درج کر نے سے انکار ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال کے حکم پر دو مسافرلڑکیوں کو اغواء کر کے زیادتی کر نے کے الزامات میں سات با اثر افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

چک 59جی ڈی کی شریفاں 15جون کو کنجوانی فیصل آباد سے واپس اپنے گھر آنے کے لئے ویگن میں واپس آئی تو سرور چوک سے مسافر لڑکی شریفاں کو ،ظفر ،اختر علی اور احمد نے زبر دستی گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا اور زبر دستی بند کمرہ میں لے جاکر ظفر نے آبرو لوٹ لی اور اسے بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے ،چک 50جی ڈی کی منظوراں کی بیٹی تنزیلہ بھی اپنے رشتہ داروں کو مل کر مسافر بس میں کنجوانی ضلع فیصل آباد سے واپس آئی تو سرور چوک سے با اثر ملزمان ذاکر حسین وغیرہ چار مسلح افراد نے تنزیلہ کو اغواء کر لیا اور ذاکر حسین نے تنزیلہ کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر اسے قریبی کھیت میں پھینک دیا پولیس کے پاس جب دو نوں مظلوم لڑکیاں گئیں تو پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی اور بااثر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر نے سے انکار کر دیا جس کے بعد دو نوں عورتوں منظوراں نے اپنی بیٹی اور شریفاں نے اپنے ساتھ ہو نے والی زیادتی کا سیشن کورٹ میں رٹ کر کے رجوع کیا تو لیڈی ڈاکٹروں کی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کے بعد عدالت کے حکم پر پولیس نے ڈیڑھ ماہ بعد مقدمات درج کر لئے ہیں `

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں