ساہیوال، جائیداد کے تنازعہ پر 60سالہ عورت نے نہر میں چھلانگ لگا کر جان دیدی

جمعہ 7 اگست 2015 18:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء ) نواحی چک 9/135ایل نہر لوئر باری دو آب میں جائیداد کے تنازعہ پر 60سالہ عورت نورن نے نہر میں چھلانگ لگا کر جان دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مراد کے کاٹھیا کی بستی سلامت پورہ کی نورن کے نام پر جائیداد تھی لیکن اس کے بھائی جائیداد کے لئے آپس میں لڑائی کرتے تھے اور خاوند الگ جس پر روز روز کی لڑائی جھگڑے سے تنگ آکر نورن نے نہر میں کود کر جان دے دی ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں کی ٹیم لاش کی تلاش کر رہی ہے مگر ابھی تک لاش کا کوئی سراغ نہیں چل سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں