ساہیوال، پولیس کا دینی مدرسوں میں سرچ آپریشن ، چار طلباء کو گرفتار کر لیا

جمعرات 6 اگست 2015 21:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء ) ضلع ساہیوال میں پولیس نے بدھ کی رات کو دینی مدارس کا سرچ آپریشن کیا اور چار طلباء کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے جامعہ عزیزیہ دارالعلوم غفور ٹاؤن ،مدرسہ تجوید القرآن چیچہ وطنی میں سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

جامعہ علوم شرعیہ ،مسجد نور مدرسہ ساہیوال اور جامعہ فاروقیہ چک 4/65آر میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم مذہبی تنظیم کے کمانڈر قاری عبدالجبار کے مدرسہ سے ایک تلوار اور تین کتابچے مٹیر یل اور ڈنڈے برآمد کر لئے جامعہ علوم شرعیہ ساہیوال سے چار طلباء کو اپنی پاکستانی ہو نے کی شناخت نہ کرا نے پر حراست میں لے لیا گیا پولیس کی ٹیم سرچ آپریشن کی روشنی میں تفتیش زیر حراست افراد سے کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں