ساہیوال، پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیخلاف ڈکیتی کے ملزم کو چھوڑ نے کیلئے 60ہزار رو پے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا

بدھ 5 اگست 2015 19:43

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے تھانہ صدر چیچہ وطنی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس محمد منشاء کے خلاف ڈکیتی کے ملزم کو چھوڑ نے کے لئے 60ہزار رو پے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چیچہ وطنی بائی پاس روڈ کے خان شمیر کے بھائی بے گناہ کو پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا جس کو رہا کر نے کے لئے تھانیدار محمد منشاء نے خان شمیر بھائی سے 27مارچ 2015کو رشوت لے لی لیکن مدعی پارٹی سے مک مکا کر کے ڈکیتی کے مقدمہ میں چالان کر دیا جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال نے انکوائری کے بعد الزام درست ثابت ہو نے پر آج تھانیدار محمد منشاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں