ساہیوال،تیز رفتار کار الٹ جانے سے دو عورتیں جاں بحق ،تین افراد شدید زخمی،ایک کی حالت نازک

بدھ 5 اگست 2015 19:40

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) تیز رفتار کار الٹ جانے سے دو عورتیں جاں بحق ،تین افراد شدید زخمی ،ایک کی حالت نازک ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق موضع عالم شاہ کے امجد بلوچ اپنی کار میں ساہیوال سے براستہ ماڑی پتن واپس جا رہے تھے کہ ان کی فیملی کے ہمراہ تیز رفتاری کے دو ران موڑ پر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں امجد خاں بلوچ کی بیوی حسینہ امجد اور خالہ بی بی رانی 75سالہ موقع پر جاں بحق جبکہ امجد خاں اور اس کے دو بچے شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو اسپتال داخل کرا دیا گیاہے جبکہ امجد خاں کو فوری طور پر لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں