`ساہیوال،بارش کے دو ران برآمدہ اور مکان کی چھت گر نے سے کمسن بچی سمیت دو افراد جاں بحق ،چار شدید زخمی `

پیر 3 اگست 2015 20:38

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) بارش کے دو ران برآمدہ گر نے سے اور مکان کی چھت گر نے کے سبب ایک کمسن بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جہاز گراؤنڈ میں یٰسین کی 3سالہ بچی عرشاں گھر کے برآمدہ گر نے کے سبب شدید زخمی ہو گئی اور بعدازاں اسپتال میں دم توڑ گئی ۔بستی کمہاراں ہڑپہ اسٹیشن میں مکان کی چھت گر نے سے تین افراد اقبال ،نشیاں اور بچہ فر یاد شدید زخمی ہو گئے جن میں عورت نورافشاں اسپتال میں دم توڑ گئی بارش کے دوران مکان کی چھت گر نے سے میاں بیوی شاہد اور فر زانہ شدید زخمی ہو گئے دو نوں کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے `

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں