تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار چھٹی جماعت کے طالب علم کو باپ اور بہن سمیت روندڈالا

پیر 3 اگست 2015 20:01

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء )تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار چھٹی جماعت کے طالب علم کو باپ اور بہن سمیت روندڈالا ۔طالب علم جاں بحق ،باپ اور بہن شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق کوٹ اﷲ دین کے محمد افضال اور اسکا بیٹا زین اور بچی شہر سے کوٹ اﷲ دین واپس جا رہے تھے اور بارش کے دو ران مشن چوک عبور کر رہے تھے کہ دوسرے سائیڈ سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا طالب علم 12سالہ زین موٹر سائیکل چلا رہا تھا پولیس فتح شیر نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں