سینٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی مجرم مقصود احمد کو 4اگست صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا

پیر 3 اگست 2015 20:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی مجرم مقصود احمد کو 4اگست صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دیپالپور کے مجرم مقصود احمد نے زمین کے قبضہ کے تنازعہ پر اپنے حریف محمد امیر کو 2001میں گو لی مار کر قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ مشتاق احمد نے 30اکتوبر 2003کو قتل کا مجرم ثابت ہو نے پر مقصود احمد کو پھانسی کی سزا کا حکم سنایا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے دو جون 2009کو سزائے موت کنفرم کر دی اور مجرم کو سزاکے خلاف اپیل مسترد کر دی سپریم کورٹ آف پاکستان نے 14جنوری 2010کو مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی مجرم نے صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کی جس پر صدر نے 10جو لائی 2015کو مجرم کی اپیل بھی مسترد کر دی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ نے مجرم کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کے لئے 4اگست منگل صبح کی تاریخ مقرر کر دی مجرم کے ورثاء سے اسکی آخری ملاقات بھی کرائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں