ساہیوال، دسویں جماعت کے طالب علم سمیت دو نوجوانوں نے والدین سے جھگڑ کر زہر پی لیا ، دونوں جاں بحق

پیر 3 اگست 2015 20:00

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) دسویں جماعت کے طالب علم سمیت دو نوجوانوں نے والدین سے جھگڑ کر زہر پی لیا دونوں جاں بحق ۔آج نواح میں والدین سے جھگڑ کر دسویں جماعت کے طالب علم ندیم اور بیس سالہ نوجان احمد طارق نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 7/115آر کے ہاشم علی کے بیٹے ندیم کا والدین کا دسویں جماعت کا رزلٹ آنے کے بعد والدین کا فرسٹ ائیر کی کلاس میں داخلہ دلوا نے سے انکار پر جھگڑا ہو گیا جس پر ندیم نے والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گو لیاں کھا لیں جسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔

چک 9/93ایل میں طارق کے بیٹے 20سالہ احمد طارق نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا متوفی کا والدین سے منگنی ٹو ٹنے پر جھگڑا ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں