ساہیوال ،طوفانی بارش سے ہوٹل کی چھت گرنے سے 1 شخص جاں بحق،5شدید زخمی ، سینکڑوں قبریں زمین بوس ،دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند اور کٹاؤ سے قریبی بستیوں کو خطرہ،فلڈ وارننگ جاری

ہفتہ 1 اگست 2015 22:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) ساہیوال میں طوفانی بارش سے چیچہ وطنی بائی پاس پر ایک ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق،5شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،سینکڑوں قبریں زمین بوس ،دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند اور کٹاؤ سے قریبی بستیوں کو خطرہ،فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں طوفانی بارش سے چیچہ وطنی بائی پاس پر ایک ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5شدید زخمی ہو گئے،جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

طوفانی بارش سے ساہیوال کے قبرستانوں میں سینکڑوں قبریں زمین بوس ہو گئیں جبکہ نشیبی علاقوں اور بازاروں میں دو دو ٹ پانی کھڑا ہو گیا اور دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے اور کٹاؤں سے قریبی بستیوں کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے جنہیں فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں